اسلام آباد ۔ 20نومبر (اے پی پی)اسوا ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام اسوا فٹ بال سیریز24 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ سیر یز کا افتتاح ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میان نصیرالدین کریںگے۔ اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایا کہ سیریز میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیریز کے میچز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔