کراچی۔ 18 نومبر (اے پی پی):موچکو، شیرشاہ ،اتحاد ٹائون اور سعید آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز ،چھالیہ اورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی 30بور پستول بمعہ رائونڈ ،70کلو چھالیہ اور گٹکا ماوا، 15کلو چھالیہ اور500پڑیاں انڈین گٹکا برآمدکرلیا۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل ولی ،عزت اللہ،مزمل ، ظفر علی اورفرحان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔