کراچی۔ 09 جولائی (اے پی پی):اتحادٹائون اور شیرشاہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 109گرام آئس،ایک پستول 30بور بمعہ لوڈ میگزین ، نقدی اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سراج ، لطیف ،خیال حبیب اور محمد سلمان ولد رزاق شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو اکبر روڈ شیرشاہ اورچھوٹا قبرستان قائم خانی کالونی سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔