کراچی۔ 19 جنوری (اے پی پی):سعود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اورایک پسٹل 30بوربمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کو گرفتار کئے گئےملزمان میں عالم ولد محمد نثار اور نعمان ولد عبدالکریم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔