کراچی۔ 07 جولائی (اے پی پی):قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد پسٹلزبمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمدکرلی۔پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن، فرمان اور سہیل شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان تھانہ قائدآباد سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے برآمدشدہ اسلحے کو فرانزک رپورٹ کیلئے روانہ کر دیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔