اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دورا ن33کرور 32 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دورا ن33کرور 32 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سول سروسز اکیڈمی میں تعمیراتی کاموں کے لئے 5 کروڑ 25 لاکھ اور این ایس پی پی لاہور میں آن لائن ٹریننگ کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔








