کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2018-19 کے لیے سالانہ کارکردگی جائزہ جاری کر دیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے سال کے لیے بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے کام سے متعلق مالی گوشواروں اور سالانہ کارکردگی جائزے کی 12 اکتوبر 2019 کو منظوری دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی دفعہ 40(2) کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ بشمول بینک اوراس کے ذیلی اداروں کے مالی گوشواروں اور ان کے متعلق آڈیٹر کی رپورٹ عوام کے لیے جاری اور وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔ سالانہ کارکردگی کا جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ http://www.sbp.org.pk/reports/annual/arFY19/Vol-1/anul-index-eng.htm پر دستیاب ہے۔