اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے اطالوی فرم ڈینٹ لیب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ،سید نوید قمر

110
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور پاک۔ایران بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے رہنما امیرآبادی فرحانی کے مابین ملاقات

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ( ایس ایل آئی سی )نے اطالوی فرم ڈینٹ لیب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس سے ایس ایل آئی سی کے صارفین کو بہتر تشخیصی سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات ایس ایل آئی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اذقر خان اور ڈینٹ لیبز جینومکس کے عالمی سی ای او اور شریک بانی مسٹر اینڈریا رپوساتی کی جانب سے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کی نگرانی کرتے ہوئے کہی۔ نوید قمر نے کہا کہ ڈینٹ لیب جدید تشخیصی سہولیات سے آراستہ ہے جس کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے۔

ڈینٹ لیب، جینومک تجزیہ کے شعبے میں ایک معروف بین الاقوامی کمپنی جو 98 ممالک میں کام کر رہی ہے، پاکستان میں مرحلہ وار 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پاکستان میں ڈینٹ لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر مشتاق باجوہ اور ایس ایل آئی سی کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔