اسپارٹامیں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 6ترک فوجیوں کی شہادت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

139
قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بدولت ہمیں پیارا وطن پاکستان ملا، وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے جو اتحاد، انصاف اور مساوات پر گہرا یقین رکھتے تھے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپارٹامیں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ ترک فوجیوں کی شہادت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔