ابوظہبی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019ءمیں پاکستان کے محمد یاسر نے سائیکلنگ محمد ذیشان اور وہاج مرزا نےایتھلیٹک ایونٹس میں چاندی کے تمغے جیت لئے۔ ابوظہبی میں جاری میگا گیمز میں سائیکلنگ کے فن 10 ٹائم ٹرائل ایونٹ میں محمد یاسر نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہاج مرزا اور محمد ذیشان نے ایتھلیٹکس کے 3000 میڑ دوڑ میں چاندی کے تمغے حاصل کئے۔