- Advertisement -
بارسلونا۔ 16 دسمبر (اے پی پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے اسپینش فٹ بال فیڈریشن میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا جس کے بعد سابق عالمی چیمپئن سپین کی آئندہ برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ورلڈ گورننگ باڈی نے اسپینش فٹ بال فیڈریشن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے فیڈریشن کے نئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تو ہسپانوی ٹیم کو آئندہ برس روس میں ہونے والے میگا ایونٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔ اسپینش فٹ بال فیڈریشن نے کرپشن الزامات کی وجہ سے سابق صدر اینجل ماریا کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد جان لوئس عبوری بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81469
- Advertisement -