اسپین اور پرتگال کو جرمانہ معاف کر دیا گیا

151

برسلز ۔ 10 اگست (اے پی پی) یورپی یونین کے مطابق اسپین اور پرتگال حکومت کی طرف سے اپنے عوامی اخراجات میں کمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے میں ناکامی کے باوجود ان پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے ضوابط کے مطابق یورو زون کی ہر رکن ریاست کو اپنی قومی مجموعی پیداوار کے مقابلے میں اپنے بجٹ خسارے کو تین فیصد کی حد میں رکھنا ہوتا ہے ورنہ انہیں ان کی قومی مجموعی پیداوار کی نسبت سے 0.2 فیصد جرمانا عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس فارمولے کے تحت اسپین کو دو ملین یورو جبکہ پرتگال کو دو سو ملین یورو کا جرمانا ہو سکتا تھا۔ گزشتہ ماہ ہی یورپی کمیشن نے جرمانہ عائد نہ کرنے کی سفارش کی تھی