اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے صوابی ایوان صنعت و تجارت اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں کی ملاقات

76

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے اقتصادی مواقع سے مستفید ہونے کے لیے صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی صنعتی ترقی پر منصر ہوتا ہے۔ ا±نہوں نے ان خیالا ت کا اظہار صوابی ایوان صنعت و تجارت اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا جہنوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان، توانائی اور صنعت کی وزارتوں کے سیکرٹریز، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اور چیئرمین نیپرا اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اسپیکر نے کہا کہ صنعت کے شعبہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلید ی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتی شعبے کے ترقی کے لیے پر± عزم ہے اور اس شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتصادی چیلنجز ورثے میں ملے ہیں جس پر صنعتی شعبے کے تعاون سے بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔