- Advertisement -
مظفر آباد۔12اپریل (اے پی پی):اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے وجیہہ قمر سے ملاقات کی اور انہیں وزیر مملکت برائے تعلیم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر مملکت تعلیم وجیہ قمر نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع معاون خصوصی اسپیکر آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، ڈائریکٹر جی ٹی وی قیوم بخاری، اینکر پرسن خواجہ اے متین، چوہدری وقار اور دیگر بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581042
- Advertisement -