اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قومی خبر رساں ادارے’’ اے پی پی ‘‘کے ایم ڈی مبشر حسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔