اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سی ای او چل فاؤنڈیشن ڈاکٹر بخت سرور اور چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد کی ملاقات

75
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات،قانون سازی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) چل فاؤنڈیشن ڈاکٹر بخت سرور اور چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسپیکر اسد قیصر کو چل فاؤنڈیشن اور خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد اور یتیم و بے سہارا بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ سی ای او چل فاؤنڈیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اور پاک فضائیہ کے مشترکہ منصوبے عالم آباد ویلفیئر ٹاؤن، صوابی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے بحالی مرکز کی تعمیر و انتظام پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے مستقبل میں شروع کیے جانے والے دیگر منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن نے اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لیے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے معاشرے کے دیگر غریب اور محروم طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ان اداروں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریب و بے سہارا لوگوں کے لئے صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی تاکہ خصوصی افراد بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے سرانجام دے سکیں۔