اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اسے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو پوری دنیا کے سامنے اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہونے …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سردار عتیق احمد خان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اسے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو پوری دنیا کے سامنے اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی سربراہی میں پارلیمانی وفد آئندہ ماہ ترکی اور بلغراد کا دورہ کرے گا اور ترکی میں ہونے والی اسپیکرز کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ کے باوجود ان کے عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں کہا کہ کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں روزمرہ زندگی کے معاملات بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔








