اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا چمن بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ پر تشویش کا اظہار

243
سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا لوک فنکار واسو خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سرحد پار سے پاکستانی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی ۔