اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

162
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ اتوار کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اور سینئر قانون دان ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال انداز میں کام کریں گے،ریاست کی بقا اور استحکام کے لیے پارلیمان، عدلیہ اور ایگزیکٹو کا ملکر کام کرنا ضروری ہے۔