اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ کا رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

4
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاعجاز حسین جاکھرانی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا گہرا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی مشکل گھڑی میں اعجاز جاکھرانی اور اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللّٰہ تعالیٰ اعجاز جاکھرانی اور سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت میں صبرِ جمیل عطا فرمائے اورمرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔