- Advertisement -
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز اسوسییشن کے رکن عابد راہی کے بڑے بھائی رضا الٰہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی وفات کو اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔
بدھ کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ عابد راہی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم رضا الٰہی کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
- Advertisement -
- Advertisement -