اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کوخراجِ عقیدت

39
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کوخراجِ عقیدت

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے اس ہیرو پر فخر ہے ۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا، کارگل کے میدان میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرأت و بہادری کی نئی داستان رقم کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری قوم اپنے اس ہیرو پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سردار ایاز صادق نے کہاکہ حالیہ آپریشن "بنیان مرصوص” میں بھی ملکی دفاعی اداروں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان کا بچہ بچہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔