لاہور۔6 نومبر(اے پی پی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے سب سے اہم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہے،اس ذمہ داری کو حکومت بھرپور طرےقے سے پورا کر رہی ہے،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں ہونی چاہئے۔ وہ اتوار کے روزیہاں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کے افتتاح کے …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔6 نومبر(اے پی پی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے سب سے اہم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہے،اس ذمہ داری کو حکومت بھرپور طرےقے سے پورا کر رہی ہے،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں ہونی چاہئے۔ وہ اتوار کے روزیہاں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بربریت کی انتہا کر رہا ہے،پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیرکو ہر فورم پر انتہائی موثر انداز میں اٹھا چکی ہے۔








