27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر...

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے تہینتی پیغام میں ارشاد احمد عارف کو بطور صدر اور اعجاز الحق کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سی پی این ای کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں پرنٹ میڈیا کی ترقی و فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں