22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب کے بارے...

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب کے بارے میں صدر مملکت کو خط ارسال کردیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے حوالے سے صدر مملکت کو خط ارسال کر دیا۔

اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں سپیکر نے انہیں آگاہ کیا کہ میاں محمد شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

خط میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کا انتخاب3 مارچ بروز اتوار ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کیلئے انتخابات آئین پاکستان کے آرٹیکل 91 کے تحت ہوئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں