اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک انصاف کے ریفرنس کو شواہد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کیا، وفاقی وزیرانجینئر خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف کے ریفرنس کو شواہد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کیا ہے، تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود ہی نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف کے ریفرنس کو شواہد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کیا ہے، تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود ہی نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شواہد کے بغیر پیٹیشن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے کیونکہ وہ ریفرنس کے ساتھ کوئی شواہد پیش نہیں کر سکی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر پیٹیشن میں مناسب ثبوت بھی فراہم کیے اور اسی وجہ سے اے مزید کارروائی کے لیے قبول کیا گیا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے فیصلوں سے گریز کرتے ہوئے ملکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Leave a Reply