28.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 27, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب...

اسپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے بعد کارکنان کے دئیے گئے مینڈیٹ کا احترام جمہوری تقاضا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل کیے جا سکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں