22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی کی میوم پاکستان کے موقع مسلح افواج کی جانب...

اسپیکر قومی اسمبلی کی میوم پاکستان کے موقع مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارک باد

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم پاکستان پر مسلح افواج کو شاندار پریڈ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے،پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،پاکستان کی مسلح افواج غیر متزلزل جذبے کی حامل افواج ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج کی بھرپور صلاحیتوں پر فخر ہے،مسلح افواج نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،

ملک کی طرف جب بھی کسی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا ہے ہماری افواج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں بے مثال قربانیاں دی ہیں،افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے، زلزلے ہو یا طوفان پاک فوج ہمیشہ قوم کی مشکل میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہتی ہے۔

- Advertisement -

سردار ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان اس وقت دہشتگردی جیسے ناسور سے نبرد آزما ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں