اسپیکر قومی اسمبلی کی پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن کی تعریف

59
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاراچنار میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی بہادرانہ کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے مرحوم لانس نائیک غیرت خان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا جنہوں نے آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کا امن خراب کرنے والوں کا کسی مذہب، انسانیت یا اخلاقی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مستونگ اور ہنگو میں گھناؤنا فعل کیا گیا،جس میں معصوم جانوں اور نماز جمعہ میں شریک نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کا آہنی ہاتھوں سے مقابلہ کیا جائے۔