اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

97

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سینیٹر ثانیہ نشتر کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور محترمہ ثانیہ نشتر سمیت سوگوار خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔