اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 80 فیصد کسان اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، کسانوں کو ریلیف نہ ملا تو گندم کی بجائے دوسری فصل کاشت کرنے پر مجبور ہوگا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے، کسان کو ریلیف دینے کے لئے کھاد، پٹرول، ڈیزل اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ گندم کاشت کی جا سکے۔