اسی ہزار952بجلی نادہندگان سے2ارب2کروڑ65لاکھ20ہزار وصول، ترجمان آئیسکو

91

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی صارفین کی اولین ذمہ داری ہے جس کے باعث صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بجلی سے متعلقہ جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ممکن ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی نادہندگان کے خلاف بلا تفریق اور تسلسل سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق ریکوری ٹیموں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعائون سے80ہزار952 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے مجموعی طور پر2ارب 2کروڑ 65لاکھ 20ہزار روپے کے واجبات وصول کیے جبکہ بجلی واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی منقطع کیے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کاصارفین سے کہنا تھا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے بجلی کے بل بروقت ادا کریں اور بل نہ ملنے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ بلز آئیسکو ویبwww.iesco.com.pk، متعلقہ ایس ڈی او آفس یا کسٹمر سروس سینٹر ز سے حاصل کریں۔