لاہور۔3 اگست (اے پی پی )جشن آزادی کی مناسبت سے لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے طالبات نے شرکت کی، شعبہ اردو کے زیر اہتمام تقریب کی مہمان خصوصی لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی کی سابق رجسٹرارپروفیسر رفعت ثقلین تھیں۔اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کے موضوع پر طالبات نے اپنے فن خطابت کے جوہر دکھائے۔تقریب میںوائس چانسلراکٹر عظمیٰ قریشی رجسٹرارعظمیٰ مگسی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز بشریٰ ندیم،رئیس شعبہ اردو ڈاکٹر حمیرا ارشاد،فیکلٹی ممبرز اور سٹاف نے شرکت کی۔ مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اپنی تقاریر میں کہا کہ مملکت خدادادکو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ازحد ضرورت ہے۔ ہمیں سیاسی اختلاف کا پورا حق ہے تاہم ملکی مفاد ہر صورت میں اولین ترجیح ہونی چاہئے،وائس چانسلرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آےا، نوجوان نسل کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، زندہ قومیںایک پرچم تلے چل کر ہی منزل حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا ثمرمتحد قوم ہے جسے شکست دینا آسان نہیں ہوتا،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی یوم آزادی پر پورا ہفتہ تقریبات منائے گی،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65594