اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور ، صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی

243

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):صدر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کر لیا۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔