سرینگر ۔ 27 جون (اے پی پی) سےنئر حرےت رہنما اور تحرےک حرےت جموںوکشمےر کے چےئرمےن محمد اشرف صحرائی نے بھارتی فورسز کی طرف سے بڑی تعداد میںحریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل بلا جوازنظربندی اور ان کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے خاص طورپر وادی کشمیر میں آئے روز گرفتاریاں معمول بن چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بےان مےںکہا کہ قابض انتظامیہ رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود کشمیری نظربندوں کو رہاکرنے کی بجائے ان کی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ان پر دوبارہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیتی ہے۔