سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںآرونی کولگام اور پانہ لپورہ رفیع آباد میں کشمیری نوجوانوںکے قتل اور لوگوں کی املاک کو تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران 40 سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی جارحیت کانشانہ بن چکے ہیں اور پوری وادی سوگوار، انسانیت ماتم کناںہے اور آہو بکاں چیخ و پکار ہر سو جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیری پرمظالم کی تمام حدیں پار کردیں ہے اور کریک ڈاو¿نز ، ظلم و تشدد ، گرفتاریاں، قتل عام اور بزرگوں اور خواتین کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119188