اٹک۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نےکہاہےکہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیےہرممکن اقدامات کیےجا ئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی افس اٹک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل), عدنان انجم راجہ،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم،انجمن تاجران کے عہدیداران اور متعلقہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔
ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم نے شرکاء کواشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ دی۔اجلاس میں آٹا، دورھ، دالیں ،چاول، گوشت، روٹی اور روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو عوام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383950