اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں اشیا اورخدمات کے تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ 29.77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبرتک کی مدت میں اشیا اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 11.604 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.77 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 15.059 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں اس شعبے کاتجارتی خسارہ 2.476 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 61.06 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں اشیا اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 3.988 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں اشیا کی برآمدات کاحجم 9.825 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا کی برآمدات کاحجم 9.576 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران اشیاکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جولائی تا اکتوبرتک کی مدت میں اشیا کی درآمدات کاحجم 20.617 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.325 ارب ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 2.259 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 2.173 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھ،
اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی تا اکتوبرتک کی مدت میں خدمات کے شعبہ کی درآمدات کاحجم 3.071 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.483 ارب ڈالرتھا۔