دبئی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز اظہرعلی کو آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا، 40 فیصد میچ فیس سے بھی محروم ہو گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں مقررہ وقت میں اوورز پورے کرنے میں ناکام رہی تھی، گرین شرٹس مقررہ وقت پر 2 اوور پیچھے تھی، اظہرعلی کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم ایک سال کے دوران دوسری بار سلواوور ریٹ کا شکار ہوئی ہے اسلئے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کیا گیا ہے، معطلی کے باعث اظہرعلی اپریل میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اظہر پر میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔