اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کے خلاف انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں 128 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اظہر اور فخر نے آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت کا سعید انور اور عامر سہیل کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، سعید اور عامر نے 1996ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں اوپننگ شراکت میں 84 رنز جوڑے تھے، فخر اور اظہر نے اسی دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔