اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے اوپنر اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94.80 کی اوسط سے 474 رنز بنائے، اس سیریز میں انہوں نے 302 رنز کی تاریخی اننگز بھی کھیلی، ویسٹ انڈین اوپنر کریگ براتھویٹ 328 رنز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے سمیع اسلم 281 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔