اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں ظہیر عباس کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 10 رنز کی ضرورت

96
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کیریئر کا آخری ہوگا

دبئی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن کرکٹر ظہیر عباس کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 10 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اظہر علی (آج) جمعہ سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر اظہر کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، ظہیر عباس نے 5062 جبکہ اظہر علی نے 5053 رنز بنا رکھے ہیں۔