ریاض ۔ 7 مارچ (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کو اعتدال پسند اسلام کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے،دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں تو وہ زیادہ محفوظ ہوں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ باتیں برطانیہ کے موقر اخبار ٹیلی گراف سے خصوصی انٹرویو میں کہی ہیں۔