اعتزاز احسن کا بیان عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے،عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعتزاز احسن کے بیان کا ازخودنوٹس لیا جائے ، ملک احمد خان

219

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہاکہ اعتزاز احسن کا آج کا بیان عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے،عدلیہ سے اعتزاز احسن کے بیان کا ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔منگل کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز احسن سے کہتا ہوں کہ ثبوت ہیں تو عدالت لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو عدالتی پروسیجر کے تحت ریلیف ملا، اعتزاز احسن کا بیان ان کے بغض کو ظاہر کرتا ہے، حقائق کے منافی بات کرنے پر جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عمران خان کی حکومت کا ایک ایک دن اور ہر ظلم یاد ہے،عمران خان کی حکومت میں رانا ثنااللہ اور احسن اقبال پر مقدمے بنے، کیا اعتزاز احسن نے رانا ثنا اور احسن اقبال کے خلاف مقدموں پر بات کی؟انہوں نے کہا کہ ا عتزاز احسن قابل احترام ہیں لیکن حقائق کے منافی بات کرنے پر جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف،شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ،اعتزاز احسن کا آج کا بیان انکے بغض کو ظاہر کرتا ہے،اعتزاز احسن کا آج کا بیان عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں شریف فیملی کے خلاف پوری ریاستی طاقت استعمال کی گئی ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ اعتزاز احسن کس طرح بغیرثبوت الزام لگا رہے ہیں،اعتراز احسن الزام لگانے کی بجائے عدالت میں ثبوت لے کرآئے،اعتزاز احسن کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف کو جنرل کے کہنے پر چھوڑا گیا؟اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ اعتزاز احسن کے بیان کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عدالتوں میں 96 پیشیاں بھگتیں،میرٹ پر بری ہوئیں، اعتزاز احسن کے پاس ثبوت نہیں تو پبلک کے سامنے کیسے بات کر سکتے ہیں؟

ملک احمد خان نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہے کہ فیصلہ آپ کےحق میں آئے تو ٹھیک ورنہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی شروع کر دی جائے، اعتزاز احسن میں اگر تھوڑی سی بھی قانون کی پاسداری ہے تو عدالت میں فیصلوں کے خلاف اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل میں چلی گئی تھیں،جب عمران نیازی اپوزیشن رہنماؤں پر ظلم و ستم ڈھا رہا تھا تو اعتزاز احسن نے اس وقت بیان کیوں نہیں دیا، اعترزاز احسن نے بغض کا اظہار ہر دور میں کیالیکن آج تو حد کردی،سیاسی بیان بازی اپنی جگہ لیکن الزامات پرخاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن مشرف دور میں لاہور سے مسلم لیگ ن کےٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس نے نام نہاد لیڈر عمران خان کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا،روزانہ عدالتوں ،پارلیمان اور اداروں پر دشنام طرازی کی جا رہی ہے۔