اعتمرنا ایپ کے ذریعےعمرے کے 20 لاکھ اجازت نامے

150
رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ

مکہ۔7نومبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے اندراج کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ کے قریب ہوگئی۔ انہیں عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت نے ایک بیا ن میں کہا کہ مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ روضہ اطہر پر حاضری کے خواہشمندوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب ہے۔ روضہ شریفہ میں نمازکےلیے 83 ہزار اجازت نامے جاری کیے جاچکے ہیں ۔وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ سمارٹ ٹیوائسز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔جو لوگ عمرہ مسجد الحرام اور رو ضہ شریفہ میں نماز کے لیے اندراج کرنا چاہتے ہوں وہ اعتمرنا ایپ ڈاون لوڈ کرکے مطلوبہ معلومات درج کریں اور پھرعمرہ، مسجد الحرام یا روضہ شریفہ میں نماز کے لیے ممکنہ وقت کا انتخاب کریں۔