اعجاز احمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے

137
محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں مزید 2 اعزاز اپنے نام کرنے کےلئے پرعزم
محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں مزید 2 اعزاز اپنے نام کرنے کےلئے پرعزم

برمنگھم ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز اعجاز احمد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں 32 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اعجاز نے 6564 رنز بنا رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 6568 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، شعیب ملک 7534 رنز بنا کر پانچویں، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر چھٹے، یونس خان 7249 رنز بنا کر ساتویں اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔