نوٹنگھم۔ 13 جون (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ایگون نوٹنگھم چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں پہلے راﺅنڈ میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پہلے راﺅنڈ میں (آج) جمعہ کو تائیوان کے جیسن جونگ اور ان کے جاپانی جوڑی دار ٹاٹسوما ایٹو کا چیلنج درپیش ہو گا۔