زوہائی۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار ارجن کڑے اے ٹی پی اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں کل(ہفتہ کو )ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری ہیں۔
پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار ارجن کڑے کا چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ میں مقابلہ بھارت کے انیرودھ چندر شیکر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار وجے سندر پرشانت سے ہوگا۔