اعصام الحق قریشی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے

126
Easam-ul-Haq Qureshi

دبئی ۔26فروری (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں شروع ہو چکے ہیں ۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں بھارتی حریف کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔