بیسل ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی مارشل گرانولرز اور انکے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی مارشل گرانولرز اور انکے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 1-6، 6-2 اور 18-16 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔